ون ڈے رینکنگ جاری‘ پاکستانی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی

ون ڈے رینکنگ میں بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسرے نمبر پر براجمان ہے

اتوار 10 نومبر 2024 11:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

ون ڈے رینکنگ میں بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا کی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے، انگلش ٹیم ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلادیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر براجمان ہے۔
وقت اشاعت : 10/11/2024 - 11:15:07