سابق انگلش کرکٹر مگرمچھوں سے بھری ندی میں گرنے سے بچ گئے

کشتیوں کے درمیان جانے کی کوشش کے دوران جوتا رسی میں پھنس گیا‘گر گئے‘ کافی چوٹیں آئیں

اتوار 10 نومبر 2024 11:15

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2024ء) انگلینڈ کے سابق کرکٹر سر ای این بوتھم آسٹریلیا میں مچھلی کے شکار کے دوران مگرمچھوں سے بھری ندی میں گرنے سے بال بال بچ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے سابق کرکٹر سر ای این بوتھم آسٹریلیا کے دریائے موئل میں سابق فاسٹ بولر مرو ہیوز کے ساتھ مچھلی کا شکار کررہے تھے۔

(جاری ہے)

حالات نے اس وقت خطرناک رخ اختیار کیا جب کشتیوں کے درمیان جانے کی کوشش کے دوران این بوتھم کا جوتا رسی میں پھنس گیا جس کے نتیجے میں وہ گر گئے۔ای این بوتھم کو گرنے کے سبب کافی چوٹیں آئیں اور ان کا مگرمچھوں سے بھرے پانی سے بچنا مشکل ہوگیا تھا۔انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا کہ ’میں پانی میں جانے سے پہلے ہی باہر نکل آیا تھا، بہت سے مگرمچھوں کی نظریں مجھ پر تھیں، اب میں ٹھیک ہوں۔واضح رہے کہ سر ای این بوتھم نے 102 ٹیسٹ میچوں میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 5200 رنز بنائے اور 383 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 10/11/2024 - 11:15:07

متعلقہ عنوان :