آسٹریلیا میں کافی میچز کھیلے ہیں، کوشش تھی کہ ٹیم کو بریک تھرو دلواؤں‘حارث رئوف

الحمدللہ وکٹیں مل رہی تھیں کوشش یہ تھی کہ ہارڈ لین پر آسٹریلوی بیٹرز کو ٹارگٹ کروں،وسیم اکرم سے گفتگو

اتوار 10 نومبر 2024 11:15

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2024ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ پر وسیم اکرم کے سوال کا جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

سابق کپتان وسیم اکرم نے حارث رؤف سے سوال کیا کہ آپ کو اہم میچ میں دنیا کی سب سے مضبوط ٹیم کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کرکے کیسا لگا، آپ کا ردھم بھی اچھا تھا فاسٹ بولر نے کہا کہ آسٹریلیا میں کافی میچز کھیلے ہیں، کوشش تھی کہ ٹیم کو بریک تھرو دلواؤں۔ حارث رؤف نے کہا کہ الحمدللہ وکٹیں مل رہی تھیں کوشش یہ تھی کہ ہارڈ لین پر آسٹریلوی بیٹرز کو ٹارگٹ کروں، آخر میں انہوں نے وسیم اکرم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وقت اشاعت : 10/11/2024 - 11:15:07

متعلقہ عنوان :