نیپال میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پانچ ملین پاوٴنڈ کا بڑا عطیہ دیدیا

منگل 12 مئی 2015 11:35

نیپال میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پانچ ملین پاوٴنڈ کا بڑا عطیہ دیدیا

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) نیپال میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پانچ ملین پاوٴنڈ کا بڑا عطیہ دے دیا۔نیپال میں گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے میں آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے جس پر دنیا کے مختلف ممالک ‘ تنظیموں اور اداروں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات نے بھی امداد کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

فرنچ میگزین کے مطابق سماجی کاموں کے لیے مشہور پرتگال کے شہرہ آفاق کھلاڑی نے نیپال میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کیلئے پانچ ملین پاوٴنڈ(تقریباً 80 کروڑ پاکستانی روپے) امداد کا اعلان کیاریال میڈرڈ کے ہیرو نے زلزلہ سے متاثرہ بچوں کی خدمت کرنے والے ادارے سیودی چلڈرن کو یہ رقم عطیہ کی۔اس سانحے میں متاثر افراد کی مدد کرنے کا اعلان رونالڈو نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا جہاں انہوں نے اپنے فینز اور فالوورز کو بھی ہدایت کی کے نیپال زلزلے سے متاثر افراد کیلئے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔

وقت اشاعت : 12/05/2015 - 11:35:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :