روایتی گیمز ،نیز ہ بازی کے مقابلوں میں الکبیراعوان کلب نے میلہ لوٹ لیا

پیر 11 نومبر 2024 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2024ء) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام تین روزہ ثقافتی میلہ میں نیزہ بازی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے الکبیر اعوان کلب نے سنگل نیزہ بازی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے انعامات تقسیم کئے ، تین روزہ فیسٹیول میں پہلی مرتبہ پشاور میں نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجا ب ، کشمیر سندھ سمیت خیبرپختونخواہ کی تین سو سے زائد کلبوں نے حصہ لیا ، جبکہ پہلی مرتبہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نیزہ باز بھی سنگل نیزہ بازی کے مقابلوں میں شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

شیر خان سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہ نیزہ بازی کے سنگل مقابلوں میں الکبیر اعوان کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ الاعوان ہارس مین شپ کلب نے دوسری،کھڑی شریف پیر شاہ غازی کلب نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی اسی طرح پنجاب کلب نے چوتھی ،ادبی ہارس رائڈنگ کلب نے پانچویں ،الاامین گنڈاپور اجمل خان پسلور کلب نے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی،ٹیم کیپٹن ایونٹ میں راول انکلیو کلب کے چوہدری حسن محمود رندوانہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی اسی طرح النقیب کلب کے میر علی رضاپربانہ نے دوسری،ملک اورنگزیب نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ،اسی طرح ٹیم ایونٹ میں محمدی حیدری غازی راوی اتحاد کلب نے پہلی،ٹوٹینٹ پیگینگ کلب نے دوسری جبکہ غوثیہ قادریہ نوشائیہ ٹینٹ پیگینگ کلب نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،الکبیر اعوان کلب نے چوتھی،حضرت شیر ربانی ٹینٹ پیگینگ کلب نے پانچویں،سپر مروت کلب نے چھٹی،صابر کلب آف ٹانک نے ساتویں پوزیشن اپنے نام کرلی ،واضح رہے کہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں ملک بھر سی127 ٹیمیں پر مشتمل 8 سو کے قریب کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی جس میں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی بھی شامل تھے،
وقت اشاعت : 11/11/2024 - 22:55:21