ہارس اینڈ کیٹل شو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی

صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان اور وزیر برائے پبلک ہیلتھ پختون یار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پیر 11 نومبر 2024 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2024ء) خیبر پختونخوا کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی تین روزہ ثقافتی میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو اپنی تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگئی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان اور وزیر برائے پبلک ہیلتھ پختون یار نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین خان گنڈا پور ، سیکرٹری سپورٹس مطیع الله خان ، ڈی جی سپورٹس عبدالناصر،ڈائریکٹر ضم اضلاع رضی الله ، ڈائریکٹر آپریشن نعمت الله ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام تین روزہ ثقافتی میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے آخری روز نیزہ بازی کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے ۔

(جاری ہے)

تین روزہ پارس اینڈ کیٹل شو میں گھوڑے اور جانوروں کے ریس کے علاوہ کبوتر ریس، روایتی کھیل، روایتی موسیقی، آرٹ نمائش، روایتی رقص، فیملی فیسٹیول، مشاعرہ، ڈاگ شو اور ونٹیج کار شو کا انعقاد کیا گیانیزہ بازی میں ایک ہزار گھوڑوں نے حصہ لیا روایتی کھیلوں میں کبڈی، دنگل، اونٹ ریس، اونٹ دانس، ڈاگ ریس سمیت دیگر 16 مقابلے منعقد کئے گئے،ہارس اینڈ کیٹل شو ثقافتی میلہ شیر خان اسٹیڈیم پشاورمیںتینوں دن عروج پررہا ثقافتی میوزیکل شونے خواتین، بچوں اورجوانوں کوخوب محظوظ کیا۔

ثقافتی شومیں زرسانگہ،ذیشان غزنوی اورجیم بینڈ ،خماریارن بینڈ،صوفیا سمیت دیگر فنکاروںنے اپنے دلکش پرفارمنس سے ایک زبردست سماں باندھ دیاتھا۔اورشائقین میوزک خوب محظوظ ہوئے ،اس دوران مختلف نمائشی اور کھانے پینے کے سٹالز بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ رات گئے میوزیکل شو میں معروف گلوکار وں نے میلے کے اختتامی لمحات کو چار چاند لگا دئیے۔
وقت اشاعت : 11/11/2024 - 23:02:45