جیسمین لائنز کلب ملتان کے ممبران کا الخدمت ہسپتال میں مفت پلاسٹک سرجری کیمپ کا دورہ

پیر 11 نومبر 2024 23:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2024ء) جیسمین لائنز کلب ملتان کے ممبران نے الخدمت ہسپتال میں ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی طرف سے لگائے گئے ہونٹ تالو کٹے افراد کے لیے مفت پلاسٹک سرجری کیمپ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریض بچو ں میں کھلونے، گفٹ اور کھا نا تقسیم کیا جبکہ ملتان جیسمین لائنز کلب کی صدر شائستہ ذیبا نے کہاہے کہ کیمپ میں آنے والے مریض بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، مریض کی تمیار داری اور مریض کے لیے سہولت پیداکرنا اوران بچوں میں خوشیاں بانٹنا ثواب ہے ۔

مستحق اور نادار افراد کی خدمت ہمارا مذہبی فریضہ ہے، ملتان جیسمین لائنز کلب کی طرف سے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر قسم کا تعاون حاصل ہو گا۔ اس موقع پرشہناز ذولفقار علی، فرحت شفیق بھی ہمراہ تھی۔
وقت اشاعت : 11/11/2024 - 23:05:16

متعلقہ عنوان :