کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت فٹبال کے فائنل میں برج فٹبال کلب نے لائلپور فٹبال کلب کو شکست دے د ی

پیر 11 نومبر 2024 23:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2024ء) کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت الفتح سپورٹس کمپلیکس سلیمی چوک میں فٹبال کے فائنل میں برج فٹبال کلب نے لائلپور فٹبال کلب کو شکست دے دی۔بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن مقابلوں بوائز میں فیصل آباد بیڈمنٹن کلب نے چک جھمرہ بیڈمنٹن کلب کوشکست دی۔گرلز میں فیصل آباد بیڈمنٹن کلب نے چک جھمرہ بیڈمنٹن کلب کو شکست،ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں فیصل آباد ہاکی کلب نے اسلام نگر ہاکی کلب کو شکست دی جبکہ سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی جھنگ روڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں میجر سہیل شہید کرکٹ کلب سٹی نے جھمرہ سپر سٹار کرکٹ کلب کوشکست دی۔

پلے گراونڈ204میں کھیلئے گے فائنل کبڈی میچ میں شیر پنجاب کبڈی کلب نے شاہین کبڈی کلب کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ٹارٹن ٹریک جھنگ روڈ فردوس کالونی میں بوائز اینڈ گرلز اتھلیٹکس مقابلوں میں بوائز میں 100 میٹر ریس میں غلام مرتضی نے پہلی،فہد خالد نے سیکنڈ200میٹر ریس میں غلام مرتضی نے پہلی، محمد اشتیاق نے سیکنڈ400میٹر ریس میں اسامہ میر نے فرسٹ محمد اسد نے سیکنڈ800میٹر ریس میں عثمان مسیح نے فسٹ وقاص احمد نے سیکنڈ ڈسکس تھرو میں داؤد نے فرسٹ محمد بیسام نے سیکنڈ جیولن تھرو میں ارحم شریف نے فرسٹ محمد بیسام نے سیکنڈ ہائی جمپ میں حسنین ڈوگر نے فسٹ رانا محمد احمد نے سیکنڈ لانگ جمپ میں علی جاوید نے فسٹ دانیال نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی گرلز اتھلیٹکس مقابلوں 100میٹرریس میں عروج شہزاد نے فرسٹ لائیبہ احسن نے سیکنڈ200میٹر ریس میں لائیبہ احسن نے فرسٹ عائشہ شفیق نے سیکنڈ 400میٹرریس میں حمنہ طارق نے فرسٹ کنزہ جاوید نے سیکنڈ 800میٹرریس میں حمنہ طارق نے فرسٹ کنزہ جاوید نے سیکنڈ ڈسکس تھرو خدیجہ نے فرسٹ میمونہ نے سیکنڈ جیولن تھرو میں خدیجہ نے فرسٹ میمونہ نے سیکنڈ ہائی جمپ میں مناہل فاطمہ نے فرسٹ لانگ جمپ میں ازقا نے فرسٹ اور مناہل نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔

فائنلز میچز کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف، رانا عمران احمد خاں اور بابائے سپورٹس حاجی محمد رفیع بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 11/11/2024 - 23:19:21