بنجمن بونزی نے اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

فائنل میچ میں 29 سالہ برطانوی حریف ٹینس سٹارکیمرون نوری کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا

منگل 12 نومبر 2024 13:21

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2024ء) :فرانس کے ٹینس سٹار بنجمن بونزی نے اپنی عمدہ کھیل کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 29 سالہ برطانوی حریف ٹینس سٹارکیمرون نوری کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا21واں ایڈیشن فرانس کے مشہور شہر میٹز میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 28 سالہ میزبان ٹینس سٹار بنجمن بونزی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 سالہ برطانوی حریف ٹینس سٹارکیمرون نوری کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8)اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ میزبان ٹینس کھلاڑی بنجمن بونزی کے کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 12/11/2024 - 13:21:05

متعلقہ عنوان :