سپینش لالیگا میں بارسلونا کی دوسری شکست، ریال سوسیڈاڈ0-1گول سے ہرا دیا

شیرالڈو بیکر نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم ریال سوسیڈاڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

منگل 12 نومبر 2024 13:21

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2024ء) ریال سوسیڈاڈ نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں لیگ کی ٹاپ ٹیبل ٹیم بارسلونا 0-1 گول سے ہرا دیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں دوسری شکست ہے۔ شیرالڈو بیکر نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم ریال سوسیڈاڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال سوسیڈاڈ کی لیگ میں پانچویں فتح ہے۔

(جاری ہے)

میچ میں بارسلونا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ریال ایرینا، سان سیباسٹین، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال سوسیڈاڈ نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کی ٹیم 0-1گول سے ہرا دیا۔ ریال سوسیڈاڈ کی جانب سے شیرالڈو بیکر نے میچ کے 33 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ ریال سوسیڈاڈ کی لیگ میں یہ پانچویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 18پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر ا?ٹھویں پوزیشن پر ہے۔
وقت اشاعت : 12/11/2024 - 13:21:05

متعلقہ عنوان :