پشاور،انٹر سول کوارٹرز ہاکی چیمپئن شپ ایگلز نے جیت لی

منگل 12 مئی 2015 17:44

پشاور،انٹر سول کوارٹرز ہاکی چیمپئن شپ ایگلز نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) سول کوارٹرز ایگلز نے انٹر سول کوارٹرز ہاکی اکیڈمیز چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا گزشتہ روز ابدال ہاکی اکیڈمی سول کوارٹرز میں چیمپئن شپ کا فائنل میچ سول کوارٹرز ایگلز اور سول کوارٹرز لائنز کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کینٹ سرکل اور ابدال ہاکی اکیڈمی سول کوارٹرز کی گراؤنڈ کمیٹی کے چیئرمین سجاد رشید مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ آرگنائزرز کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں‘میچ کا آغاز انتہائی تیزی سے ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے ‘میچ کے پندرہویں منٹ میں سول کوارٹرز لانئز کے کپتان محمد سعید نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوا دی‘دوسرے ہاف کے دسویں منٹ میں سول کوارٹرز ایگلز کی جانب سے کپتان اعظم شاہ نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا ‘میچ کے بیسویں منٹ میں سول کوارٹرز ایگلز کی طرف سے محسن اقبال نے گول کرکے نہ صرف ٹیم کو برتری دلوائی بلکہ ٹیم کو فتح سے بھی ہمکنار کر دیا‘آخر میں مہمان خصوصی اے ڈی او کینٹ سرکل سجاد رشید نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے ۔

وقت اشاعت : 12/05/2015 - 17:44:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :