پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 لیگ کیلئے 8 کھلاڑیوں کو اجازت نامے جاری کر دیے

جمعرات 14 نومبر 2024 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 10 لیگ کیلئے 8 کھلاڑیوں کو اجازت نامے جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیے گئے ہیں ان میں عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان طارق شامل ہیں۔اس کے علاوہ سلمان ارشاد، افتخار احمد اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کیا گیا ہے۔کرکٹ بورڈ نے حسان خان کو گلوبل سپر لیگ، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اور بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کیا ہے جبکہ اسامہ میر کو بھی بگ بیش کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 14/11/2024 - 22:48:54