ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ،زون سات وائٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 14 نومبر 2024 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2024ء) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون سات وائٹس گروپ اے سے اپنے تینوں میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ کے سی سی اے اسٹڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ زون ایک وائٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔

کبیب محمد نے 25 اور محمد اصغر نے 18 رنز بنائے۔ محمد حنین نے 19 رنز دیکر 3 جبکہ حسن احمد صدیقی اور ایس عبدل رافع نے 11 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں زون سات وائٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لئے۔ حسن احمد صدیقی نے 29 رنز ناٹ آٹ، امان اللہ نے 26 اور حسن نے 22 رنز بنائے۔ میچ کے اختتام پر حسن احمد صدیقی نے مسلسل تیسری مرتبہ میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں لانڈھی جیم خانہ گرانڈ پر زون دو وائٹس نے زون پانچ بلوز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ سی سے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ زون پانچ بلوز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 149 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ عثمان غنی نے 6 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 52 اور محمد امان نے 25 رنز بنائے۔ ہادی بابر نے جارحانہ بالنگ کرتے ہوئے 31 رنز دیکر 5 اور عمر شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

جواب میں زون دو وائٹس نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 150 رنز بنا لئے۔ زقوان فرید نے 9 چوکوں کی مدد سے 58 کونین امام نے 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔ کھیل کے اختتام پر فتح خان اور نصرت محبوب نے زون دو وائٹس کے ہادی بابر کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ ینگ فائٹر گرانڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون دو بلوز نے زون تین بلوز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

زون تین بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز بنائے۔ تراب علی نے 37، محمد شاہزین نے 25 اور علی حیدر نے 22 رنز بنائے۔ یونس خان نے 38 رنز دیکر 4، احمد عبداللہ اور سید ریان شاہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں زون دو بلوز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنا لئے۔ مدثر شعیب نے 7 چوکوں کی مدد سے 55، آدم گلکرسٹ نے 40 اور حسن مینگل نے 29 رنز بنائے اور دونوں اوٹ نہیں ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر علی رضا نے زون دو بلوز کے یونس خان کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔
وقت اشاعت : 14/11/2024 - 22:49:58

متعلقہ عنوان :