قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز (کل) عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ہونگے

جمعرات 14 نومبر 2024 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2024ء) عمان کے شہر مسقط میں 26 نومبر تا 4 دسمبر تک جاری رہنے والے مینز جونیئر ایشیاء ہاکی کپ 2024 میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز 15 نومبر دوپہر 3 بجے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ہونگے۔

(جاری ہے)

مزکورہ ٹرائلز سیلیکشن کمیٹی ممبران اولمپین دانش کلیم، اولمپین محمد خالد اور اولمپین کاشف جواد کی زیر نگرانی منعقد ہونگے۔

بعد ازاں پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد ٹیم منیجمنٹ و کھلاڑیوں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔ تربیتی کیمپ میں 77 کھلاڑی موجود ہیں۔جو کہ ٹیم کمانڈنٹ انٹرنیشنل اجمل خان لودھی ،ہیڈکوچ اولمپین قمر ابراہیم، کوچ اولمپین کامران اشرف ،اسسٹنٹ کوچ انٹرنیشنل یاسر اسلام کی زیر نگرانی تربیت حاصل کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/11/2024 - 22:49:58