وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہیں، ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

جمعرات 14 نومبر 2024 22:50

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2024ء) ڈپٹی کمشنراوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہیں، ان کے ویژن کے مطابق کھیل کا پنجاب نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جمنیزیم میں کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت ضلعی لیول پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے شرکت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایم پی ایز کے نمائندے، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید سلمان حسین شاہ سمیت دیگر محکموں کے افسران، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کرکٹ، فٹبال، ہاکی، کراٹے، کبڈی، ایتھلیٹکس سمیت مختلف انڈور گیمز کے ضلع بھر کے 250 کھلاڑیوں میں 11 لاکھ 50 ہزار روپے کے کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام کے ضلعی مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بہترین انداز میں اپنے ہنر کے جوہر دکھائے امید ہے اگلی مرحلے میں ڈویژن لیول مقابلہ جات میں بھی کھلاڑی اسی جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے کر بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔\378
وقت اشاعت : 14/11/2024 - 22:50:51