اسلام آباد مرد اور خواتین اتھلیٹکس ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ ایک روزہ اوپن ٹرائلز جمعہ کو ہوں گے

جمعرات 14 نومبر 2024 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2024ء) اسلام آباد مرد اور خواتین اتھلیٹکس ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ ایک روزہ اوپن ٹرائلز ( کل ) جمعہ کو دن ایک بجکر 30 منٹ پر اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس، ایچ ایٹ فور، اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پروفیسر ممتاز الحق نے بتایا کہ منتخب ٹیمیں آئندہ ماہ 13 سے 18 دسمبر تک پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کریں گی۔ اوپن ٹرائلز میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/11/2024 - 23:05:26