بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کیلئے گرین سگنل دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 12 مئی 2015 21:42

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کیلئے گرین سگنل دے دیا

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مئی 2015 ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کی بھرپور مخالفت کے باوجود نریند مودی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز بی جے پی کے پارلیمانی اجلاس کے موقع پر نریند مودی کا کہنا ہے تھا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کیلئے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یاد رہے کے اس سے قبل پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان بھی یہ دعوی کرچکے ہیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کیلئے رضامند ہوگیا ہے۔

وقت اشاعت : 12/05/2015 - 21:42:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :