آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسراٹی ٹونٹی میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

جمعہ 15 نومبر 2024 08:40

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2024ء) آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (ہفتہ کو) سڈنی کرکٹ گرائونڈ ،سڈنی میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم کو 29رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیمیں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے سڈنی پہنچ چکی ہیں ۔ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کریں گے جبکہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو جوش انگلس لیڈ کریں گے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل چکی ہےجس میں گرین شرٹس نے کینگروز کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔پاکستان کی ٹیم نے ون ڈے سیریز کے علاوہ تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے جس کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جس میں میزبان آسڑیلوی ٹیم نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان اور میزبا ن آسڑیلیا کی ٹیمیں سڈنی پہنچ چکی ہیں ۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور ٹی ٹونٹی سیریز میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے۔ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو بیلریو اوول ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈلائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔\932
وقت اشاعت : 15/11/2024 - 08:40:05