عالمی نمبر ون جینک سنر اور ٹیلر فریٹزکا اے ٹی پی فائنلزکے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 15 نومبر 2024 08:50

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2024ء) اٹلی کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنر اور امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں روس کے حریف ٹینس سٹار اور فورتھ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف کو شکست دی جبکہ امریکا کے 27 سالہ ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینور کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن کے انالپی ایرینامیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی فائنلز کے گروپ مرحلے میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں23 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کے حریف ٹینس سٹار اور فورتھ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ ایک اور میچ میں امریکا کے ٹیلر فریٹز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینور کو 7-5 ، 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932
وقت اشاعت : 15/11/2024 - 08:50:06

متعلقہ عنوان :