کیون پیٹرسن اینڈریو سٹراس کی جانب سے انکار کے بعد اپ سیٹ

بدھ 13 مئی 2015 12:53

کیون پیٹرسن اینڈریو سٹراس کی جانب سے انکار کے بعد اپ سیٹ

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مئی۔2015ء) انگلش کرکٹ کے ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس کی جانب سے تازہ بیان نے کیون پیٹرسن کو بری طرح مایوس کردیا جنہیں یقین ہے کہ انگلینڈ میں ان کی باتوں کو غلط انداز سے دیکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم میں واپسی کیلئے انہوں نے جو حالیہ فیصلے کئے ان کے نتیجے میں انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کا براہ راست اثر ان کے خاندان اور روز مرہ زندگی پر بھی پڑے گا۔

وقت اشاعت : 13/05/2015 - 12:53:33