شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانا رونالڈو نے نیپال میں زلزلے سے متاثرہ بچوں کیلئے پانچ ملین پاؤنڈکی خطیر رقم عطیہ کردی

بدھ 13 مئی 2015 13:12

شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانا رونالڈو نے نیپال میں زلزلے سے متاثرہ بچوں کیلئے پانچ ملین پاؤنڈکی خطیر رقم عطیہ کردی

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) سماجی کاموں کے لئے مشہور پرتگال کے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانا رونالڈو نے نیپال میں زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لئے پانچ ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم عطیہ کردی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے ہیرو رونالڈو نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کی خدمت کرنے والے ایک ادارے سیو دی چلڈرن کو پانچ ملین پاؤنڈ کا عطیہ دیا ہے رونالڈو نے زلزلہ متاثرین کے لئے امداد کا اعلان ٹوئٹر پر کیا تھا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی اپیل کی کہ وہ نیپال میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے دل کھول کر عطیات دیں۔ رونالڈو نے اس سے قبل فلسطین پر اسرائیلی جارحیت میں زخمی اور بے گھر ہونے والے بچوں کے لئے بھی اپنا سونے کا جوتا عطیہ کردیا تھا۔

وقت اشاعت : 13/05/2015 - 13:12:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :