سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کپ ، گروپ اے کے میچ میں پشاور پینتھر نے ایبٹ آباد فالکنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پشاور پینتھر نے 178 رنزکا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا رفعت اﷲ محمد 78 اور کیپٹن محمد رضوان نے 51 رنز بناکر پشاور پینتھر کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ایبٹ آباد فالکنز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا ہدف دیا

بدھ 13 مئی 2015 21:05

سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کپ ، گروپ اے کے میچ میں پشاور پینتھر نے ایبٹ آباد فالکنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) فیصل آباد میں جاری سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کپ میں گروپ اے کے میچ میں پشاور پینتھر نے ایبٹ آباد فالکنز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔ پشاور پینتھر نے 178 رنزکا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ پشاور کی طرف سے رفعت اﷲ محمد نے 78 اور کیپٹن محمد رضوان نے 51 رنز بناکر پشاور پینتھر کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

قبل ازیں ایبٹ آباد فالکنز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا ہدف دیا ۔ ایبٹ آباد فالکن کی طرف سے سجاد علی 52 ، عدنان رئیس 42 اور کامران غلام نے 32 رنز بنائے ۔ پشاور پینتھر کی طرف سے عمران خان ، زوہیب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، پشاور پینتھر کے رفعت اﷲ کو 78رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں جاری کول اینڈ کول سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کپ میں گروپ اے کے میچ میں ایبٹ آباد فالکنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

ایبٹ آباد فالکنز کی طرف سے یاسر حمید اور سجاد علی نے اوپننگ کی اور دونوں بیٹسمینوں نے ٹیم کو 66 رنز کا اوپننگ سٹینڈ مہیا کیا ۔ 66 رنز کے مجموعی سکور پر یاسر حمید 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ، ایبٹ آباد فالکن کی دوسری وکٹ 78 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب سجاد علی 52 رنز بنا کر زوہیب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ ایبٹ آباد فالکنز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا ہدف دیا ۔

پشاور پینتھر نے 178 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ پشاور پینتھر کی طرف سے رفعت اﷲ محمود 78 ، افتخار احمد 22 ، عادل امین 16 اور محمد رضوان نے 51 رنز سکور کیے ۔ ایبٹ آباد فالکن کی طرف سے جنید خان ، احمد جمال اور کامران غلام نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ واضح رہے کہ پشاور پینتھر کا ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ تھا جبکہ پہلے میچ میں پشاور پینتھر کو شکست کا سامنا کرناپڑا تھا دوسری طرف ایبٹ آباد فالکنز نے ٹورنامنٹ میں ابھی تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میچوں میں شکست کا سامناکرنا پڑا ہے ۔

وقت اشاعت : 13/05/2015 - 21:05:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :