نئے انگلش ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دینے والا ہوں، کیون پیٹرسن کا ٹویٹر پرمذاق

جمعرات 14 مئی 2015 11:07

نئے انگلش  ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دینے والا ہوں، کیون پیٹرسن کا ٹویٹر پرمذاق

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مئی۔2015ء) انگلش بلےباز کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ازرائے مذاق کہا کہ وہ انگلینڈ کے نئے ہیڈ کوچ کے لئے اپلائی کرنے والے ہیں ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نئے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو سٹراس کے ساتھ انٹرنیشنل مقابلوں میں واپسی کے لیے میٹنگ ناکام ہونے کے بعد انھوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل ان کے ساتھ جیسا سلوک ہوا وہ اس کے بارے میں رات بھر سوچتے رہے ، اور اب وہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے اپلائی کرنے والے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سٹراس نے کہا تھا کہ انگلش بورڈ پیٹرسن پر اعتماد نہیں کرسکتا اس لیے انھیں ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا ۔ اس پر اپنے کالم میں کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ اعتماد ہمیشہ دوطرفہ ہوتا ہے جو سلوک انھوں نے میرے ساتھ کیا اس کے بعد ان پر اعتبار کون کرے گا؟۔

وقت اشاعت : 14/05/2015 - 11:07:51