کرکٹ آسٹریلیا کا فلپ ہیوز کی موت کا مکمل جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

جمعرات 14 مئی 2015 14:41

کرکٹ آسٹریلیا کا فلپ ہیوز کی موت کا مکمل جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مئی۔2015ء) کرکٹ آسٹریلیا نے آنجہانی بلے باز فلپ ہیوز کی موت کا مکمل جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ حادثے بارے جانچ پڑتال کا مقصد کسی کو کٹہرے میں لانا نہیں بلکہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچنا ہے ۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیگٹو جیمز سودرلینڈ نے کہا کہ فلپ کی موت نے بہت رنج پہنچایا اور اسی لیے وہ چاہتے ہیں کرکٹ میں دوبارہ کبھی ایسا حادثہ پیش نہ آئے ، اس حوالے سے بننے والی کمیٹی فلپ ہیوز کی موت کی وجوہات کو جاننے کے علاوہ میدان میں بال سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی تجاویز بھی پیش کرے گی ، یاد رہے کہ کینگرو کرکٹر فلپ ہیوز نومبر 2014ء میں شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران فاسٹ بالر سین ایبٹ سر پر گیند لگنے کے بعد جاں بحق ہوئے تھے ۔

وقت اشاعت : 14/05/2015 - 14:41:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :