زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ، سابق کھلاڑیوں کا شدید رد عمل

یہاں بین الاقوامی کرکٹ کا ماحول بن گیا تھا زمبابوے نہ آئی تو زیادتی ہوگی ، رمیز راجہ زمبابوے کے اعلان کے بعد پاکستانی کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی تھی، منسوخی افسوناک ہے ، محمد یوسف

جمعرات 14 مئی 2015 22:19

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ، سابق کھلاڑیوں کا شدید رد عمل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد سابق کھلاڑیوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اپنے ردعمل میں سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ یہاں بین الاقوامی کرکٹ کا ماحول بن گیا تھا لیکن زمبابوے نے پاکستان نہ آ کر زیادتی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ زمبابوے نے جلدی میں فیصلہ لیا ہے اور انہیں چاہیئے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد یوسف نے کہا ہے کہ زمبابوے کے اعلان کے بعد پاکستانی کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی تھی لیکن اب یہ دورہ منسوخ ہونا افسوس کی بات ہے۔ یاد رہے زمبابوے کرکٹ ٹیم نے 19 مئی کو لاہور پہنچنا تھا اور ان کے شیڈول میں 3 ون ڈے میچز اور 2 ٹی 20 میچز کھیلنے تھے۔

وقت اشاعت : 14/05/2015 - 22:19:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :