ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان

ٹیم میں ناصر اقبال، عاصم خان، نور زمان اور عبداللہ نواز شامل‘ ایونٹ 9 سے 15 دسمبر تک ہانگ کانگ میں ہوگا

جمعہ 29 نومبر 2024 12:48

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2024ء) ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ایونٹ 9 سے 15 دسمبر تک ہانگ کانگ میں ہوگا۔پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستان اسکواش ٹیم میں ناصر اقبال، عاصم خان، نور زمان اور عبداللہ نواز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے ایونٹ کے ڈراز کا اعلان بھی کر دیا ہے جس کے مطابق 26 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان کو گروپ ایچ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ میزبان ہانگ کانگ، پیرو اور اٹلی سے ہوگا۔ ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔واضح رہے کہ پاکستان اب تک 6 مرتبہ ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت چکا ہے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 1993 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/11/2024 - 12:48:38

متعلقہ عنوان :