کرکٹ بائی چانس گیم ،دوستانہ ماحول سے کرکٹ کو فروغ ملے گا، شاہین آفریدی

جمعہ 29 نومبر 2024 20:53

کرکٹ بائی چانس گیم ،دوستانہ ماحول سے کرکٹ کو فروغ ملے گا، شاہین آفریدی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2024ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ اچھی جارہی ہے، دوستانہ ماحول سے کرکٹ کو فروغ ملے گا، کرکٹ بائی چانس گیم ہے۔شاہین آفریدی کا پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے میں اسپورٹس فیسیلیٹی میں کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے گی، کرکٹ اکیڈمی میں سافٹ اور ہارڈ بال کرکٹ کی تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر نے کہا کہ صوبے میں کھیلنے کے مواقع کم ہیں، اسپورٹس اکیڈمیوں کے قیام سے کھیلنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ڈی ایچ اے میں ٹینس کورٹ، سوئمنگ پول اور جاگنگ ٹریک بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو اچھا کھیلتا ہے وہ جیتتا بھی ہے، کرکٹ اکیڈمی میں پروفیشنل کوچز ہوں گے، بچوں کے لیے کھیلنے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جو ٹیم پریشر کو اچھا ہینڈل کرے وہی میچ جیتتی ہے، ہم اپنی یوتھ سے چاہتے ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔
وقت اشاعت : 29/11/2024 - 20:53:20