زمبابوے کی ٹیم منگل کی رات 2بجے لاہور پہنچے گی،زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا

جمعہ 15 مئی 2015 22:54

زمبابوے کی ٹیم منگل کی رات 2بجے لاہور پہنچے گی،زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پی سی بی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ،زمبابوے کی ٹیم منگل کی رات 2بجے لاہور پہنچے گی ۔جمعہ کو پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر امجد حسین کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پی سی بی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے ۔

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم منگل کی رات دو بجے لاہور پہنچے گی ۔زمبابوے کی ٹیم لاہور میں 2 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی ۔پاک زمبابوے سیریز کے ٹکٹہفتہ سے دستیاب ہونگے ۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد زمبابوین بورڈ نے دورہ پاکستان کی حامی بھری ہے ۔،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریار خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم شیڈول کے مطابق پیر کو پاکستان پہنچے گی،زمبابوے کرکٹ بورڈ کے صدر ولسن مناسے نے دورے کی تصدیق کردی ہے ،تمام میچز شیڈول کے مطابق ہونگے ۔

(جاری ہے)

سانحہ صفورا گوٹھ کے بعد زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اگر مگر کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی تاہم پی سی بی نے مہمان ٹیم کو ایک مرتبہ پھر بھرپور سیکیورٹی دینے کی یقین دہائی کرائی جس پرزمبابوین کرکٹ بورڈ نے پاکستان آنے کی حامی کرلی۔یاد رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم کی بس پرحملے کے بعد پہلی مرتبہ کوئی ٹیسٹ سائیڈ پاکستان کا رخ کر رہی ہے۔

وقت اشاعت : 15/05/2015 - 22:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :