زمبابوین کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ کر لیا

جمعہ 15 مئی 2015 23:22

زمبابوین کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ کر لیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی ۔2015ء ) زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے شیڈول کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم منگل کو رات 2 بجے کے قریب لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے ٹیم کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہمان ٹیم پروگرام کے مطابق پاکستان پہنچے گی جس سے منسوخ ہونے والے زمبابوے کے دورہ پاکستان کو ایک نئی زندگی مل گئی۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے صدر نے ٹیم شیڈول کے مطابق بھیجنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔

وقت اشاعت : 15/05/2015 - 23:22:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :