کھیل کے نقطہ نظر سے پاک بھارت سیریز کی بحالی کو خوش آئند قرار دینگے ‘ راہول ڈریوڈ

ہفتہ 16 مئی 2015 11:19

کھیل کے نقطہ نظر سے پاک بھارت سیریز کی بحالی کو خوش آئند قرار دینگے ‘ راہول ڈریوڈ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) پاکستان - انڈیا کرکٹ تعلقات بحال کرنے کی تجویز کے حامی سابق کپتان راہول ڈراوڈ نے کہا ہے کہ وہ دیگر کئی معاملات ہونے کے باوجود خالصتاً کھیل کے نقطہ نظر سے اسے خوش آئند قرار دیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ڈراوڈ نے کہا کہ وہ کرکٹ کے نقطہ نظر سے پاک بھارت سیریز کو ہمیشہ سراہیں گے تاہم یہ سیریز کرکٹ سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ سیکورٹی اور سیاسی صورتحال کے مد نظر بہتر ہے کہ دونوں بورڈز ہی اس کا فیصلہ کریں۔

وقت اشاعت : 16/05/2015 - 11:19:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :