پی سی بی انٹر کلب فائنل رانڈز میں پاکستان کرکٹ کلب کراچی نے میر محمود کرکٹ کلب حیدرآباد کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعرات 5 دسمبر 2024 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2024ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ کے فائنل رانڈز میں کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں کراچی ریجن کی چیمپئن پاکستان کرکٹ کلب نے میر محمود کرکٹ کلب حیدرآباد کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میر محمود کرکٹ کلب حیدرآباد کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2۔

37 اوورز میں 133 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

شیراز خان نے 3 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 33، جبکہ دانیال حسین راجپوت نے 22 رنز بنائے۔ فراز احمد خان نے 21 رنز دیکر 3 جبکہ عارش علی خان نے 23 اور محمد اصغر نے 27 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کرکٹ کلب کراچی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 4۔20 اوورز میں مطلوبہ 139 رنز بنا لئے۔ جہانزیب سلطان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 73 ، حذیفہ احسن نے 3 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 38 اور غلام اشرف نے 24 رنز بنائے اور دونوں آٹ نہیں ہوئے۔
وقت اشاعت : 05/12/2024 - 23:19:19