کھیلتا پنجاب گیمز 2024 ء میں چاروں اضلاع کی ٹیموں کے مابین انڈر22 اتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد

جمعرات 5 دسمبر 2024 20:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کھیلتا پنجاب گیمز 2024 ء میں چاروں اضلاع کی ٹیموں کے مابین انڈر22،اتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد ٹارٹن ٹریک جھنگ روڈ فردوس کالونی میں ہوا۔بوائز و گرلز اتھلیٹکس مقابلوں میں 100میٹرریس،200میٹر ریس، 400 میٹر ریس، 800میٹرریس،ڈسک تھرو،جیولن تھرو،ہائی جمپ،لانگ جمپ کے میچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

الفتح سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے ہوئے۔ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس،مسلم لیگی رہنماشیخ محمد یوسف،شوکت علی رانا،اولمپیئن بشیر ڈوگر،ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز فرحت احسان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف،تحصیل سپورٹس آفیسر شرجیل احمد اور بابائے سپورٹس حاجی محمد رفیع ودیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 05/12/2024 - 20:30:17