پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی سالگرہ 8 دسمبر کو منائی جائے گی

جمعہ 6 دسمبر 2024 13:26

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  کی سالگرہ 8 دسمبر کو منائی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2024ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی سالگرہ 8 دسمبر کو منائی جائے گی۔ عامر خان نے دنیا کے بڑے بڑےباکسرز کوڈھیر کیا ہے۔ عامر خان 8 دسمبر 1986 کو برطانوی شہر بولٹن مانچسٹر میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 11 سال کی عمر سے باکسنگ کھیلنا شروع کی، انگلش سکول ٹائٹل اور اے بی اے ٹائٹل کے علاوہ 2003 کے جونیئر اولمپکس میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔

عامر خان نے صرف 17 سال کی عمرمیں ایتھنز اولمپکس 2004 میں سلور میڈل جیتا تھا اور وہ اولمپکس میں حصہ لینے والے برطانیہ کے کم عمر ترین باکسر بھی ہیں۔پروفیشنل باکسنگ کے ساتھ ساتھ عامر خان ایک فلاحی ادارہ بھی چلاتے ہیں اور پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے بھرپورکام کر رہے ہیں ۔ عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/12/2024 - 13:26:11

متعلقہ عنوان :