آئی پی ایل میچ کے دوران گیند لگنے سے پولیس اہلکار کی آنکھ ضائع ہوگئی

ہفتہ 16 مئی 2015 20:21

آئی پی ایل میچ کے دوران گیند لگنے سے پولیس اہلکار کی آنکھ ضائع ہوگئی

کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مئی ۔2015ء ) گزشتہ چند ماہ میں کرکٹ کے میدانوں پر 2 کھلاڑی اپنی زندگی کی بازی ہار گئے اور اب آئی پی ایل کے میچ میں بلے باز کی جانب سے لگائے گئے چھکے کی بال کسی کھلاڑی کو نہیں بلکہ سٹیڈیم میں تعینات سکیورٹی اہلکار کو لگی جس سے اس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ کے میدان میں آئی پی ایل کے میچ کے دوران جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے زودار ہٹ لگائی اور گیند ہوا میں تیرتی ہوئی باؤنڈری لائن کے پار ہوگئی اور سٹیڈیم کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی بائیں آنکھ پر جا لگی جس کے نتیجے میں اہلکار کی ایک آنکھ شدید زخمی ہوئی اور وہ ایک آنکھ کی بینا ئی کھو بیٹھا۔

واقعہ کی خبر ملتے ہی بلے باز ڈیوڈ ملر نے پولیس اہلکار سے معذرت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پولیس اہلکار کو اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں اس خبر سے شدید دھچکا لگا اور پولیس اہلکار کی آنکھ ضائع ہونے پر وہ غم کی کیفیت میں ہیں اور انکی ہمدردیاں پولیس اہلکار کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کرکٹ بال کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے علاج کے اخراجات پولیس ڈیپارٹمنٹ ادا کر رہا ہے لیکن اسے خوف ہے کہ آنکھ کے ضائع ہونے سے اس کے والد کی ملازمت جا سکتی ہے ۔

وقت اشاعت : 16/05/2015 - 20:21:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :