مہمند ایجنسی ، فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار گورنر خیبر پختونخواہ فرسٹ ٹور ڈی مہمند سائیکل ریس

قومی سطح کے 50 کلومیٹر ریس میں خیبر پختون خواہ نے میدان مار لیا۔ واپڈا کی دوسری ، بلوچستان کی تیسری پوزیشن

ہفتہ 16 مئی 2015 20:34

مہمند ایجنسی ، فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار گورنر خیبر پختونخواہ فرسٹ ٹور ڈی مہمند سائیکل ریس

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) مہمند ایجنسی میں فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار گورنر خیبر پختونخواہ فرسٹ ٹور ڈی مہمند سائیکل ریس۔ قومی سطح کے 50 کلومیٹر ریس میں خیبر پختون خواہ نے میدان مار لیا۔ واپڈا کی دوسری ، بلوچستان کی تیسری پوزیشن۔ غیر رسمی طور پر عام سائیکل کے ساتھ حصہ لینے والے مہمند ایجنسی کے نوجوان کی 18 ویں پوزیشن۔

مہمند ایجنسی میں امن کی فضاء قائم ہونے کے بعد بعض مفاد پرست عناصر صرف پیسے کے حصول کیلئے واویلا کر رہے ہیں۔ ان کے عزائم ناکام بنائینگے۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند وقار علی ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں ہفتے کے روز مہمند ایجنسی اور فاٹا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل لیول کا گورنر خیبر پختونخواہ فرسٹ ٹور ڈی مہمند سائیکل ریس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جسمیں خیبر پختونخواہ ، پنجاب، بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، پاک آرمی، واپڈا، فاٹا ہائیر ایجوکیشن سمیت 12 ٹیموں کے 75 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سائیکل ریس صبح 9 بجے تحصیل حلیمزئی یوسف خیل سے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند وقار علی، کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل عمر حیدر بخاری، ایم این اے ملک بلال رحمن اور دیگر انتظامی حکام نے جھنڈا لہرا کر روانہ کیاجو میاں منڈی، چاندہ ، غلنئی بازار کے راستے باجوڑ تو پشاور شاہراہ پر کڑپہ کی پہاڑیوں سے گزرتے ہوئے یکہ غنڈ پہنچا اور واپسی پر غلنئی تک ٹو ٹل 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

سائیکل ریس کیلئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ اور ریس کے کھلاڑیوں پر جگہ جگہ کھڑے سکول کے بچوں ، عام قبائلیوں نے گل پاشی کی اور حوصلہ آفزائی کیلئے بھر پور داد دی۔ ریس کے ساتھ صحت کے انتظامات محکمہ صحت اور ہلال احمر نے فراہم کئے۔ اور مختلف جگہوں پر رضاء کار اور ملازم موجود رہے۔ ریس کے کھلاڑی پر پیچ پہاڑوں سے واپس غلنئی پہنچے تو سب سے پہلے خیبر پختونخواہ کے سائیکلسٹ محمد اویس خان نے فنیش لائن عبور کرکے اول، واپڈا کے نثار احمد نے دوسری، بلوچستان کے عزت اﷲ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انعامی تقریب غلنئی کامرس کالج میں منعقد ہوئی جس میں پی اے مہمند وقار علی، لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم، پاکستان سائیکل فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید اصغر علی شاہ ، کے پی کے جنرل سیکرٹری نثار خان،سپورٹس ڈائریکٹرفاٹا محمد آیاز خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے اول آنے والے محمد اویس کو عمرہ پیکیج کے ایک لاکھ بیس ہزار روپے ، سیکنڈ آنے والے کو 125 سی سی موٹر سائیکل ، تیسری پوزیشن ہولڈر کو 70 سی سی موٹر سائیکل ، چوتھے کو 40 ہزار روپے، پانچویں کو 35 ہزارروپے، چھٹے نمبر پر آنے والے کھلاڑی کو 30 ہزار جبکہ ریس کے تمام کھلاڑیوں کو پانچ ہزار روپے فی کس نقد انعامات دیئے گئے۔

ریس کی منفرد بات مہمند ایجنسی کے 18 سالہ جوان جنہوں نے عام سائیکل کے ساتھ بغیر تیاری کے حصہ لیا اور ریس میں 18 ویں پوزیشن حاصل کی۔

مہمند ایجنسی ، فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار گورنر خیبر پختونخواہ فرسٹ ٹور ڈی مہمند سائیکل ریس
وقت اشاعت : 16/05/2015 - 20:34:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :