پہلا ٹی ٹونٹی، داماد نے سُسر کا ریکارڈ توڑ دیا

شاہین آفریدی قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا 97 وکٹوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 10 دسمبر 2024 21:35

پہلا ٹی ٹونٹی، داماد نے سُسر کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 دسمبر 2024ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سُسر شاہد آفریدی کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔
24 سالہ نوجوان پیسر ٹی ٹونٹی میں 100 وکٹیں لینے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بننے سے صرف 2 وکٹیں دور ہیں۔
اس وقت شاہین آفریدی اپنے سسر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا 97 وکٹوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ، شاہین کے پاس سیریز کے دوران ایلیٹ 100 وکٹوں کے کلب میں شامل ہونے کا موقع ہے۔

 
پاکستان کے لیے وکٹوں کے چارٹ میں حارث رؤف 77 میچوں میں 110 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں جب کہ شاداب خان 104 میچوں میں 107 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، عمر گل اور سعید اجمل 85،85 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں ۔

(جاری ہے)

 
اگر شاہین 2 وکٹیں لیتے ہیں تو وہ نہ صرف 100 وکٹوں کے کلب میں شامل ہو جائیں گے بلکہ یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر 19ویں اور آٹھویں تیز گیند باز بن جائیں گے۔

 
تجربہ کار نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹم ساؤتھی 126 میچوں میں 164 وکٹوں کے ساتھ فارمیٹ میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے بولر کے طور پر سرفہرست ہیں۔ 
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز 10 دسمبر سے شروع ہو کر 7 جنوری 2025ء تک تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی۔
وقت اشاعت : 10/12/2024 - 21:35:40