چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں (کل) مزید دومیچ کھیلے جائیں گے

بدھ 11 دسمبر 2024 17:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2024ء) چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں 13 دسمبربروز جمعرات مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ اے بی ایل سٹالینز اور یو ایم ٹی مارخورز جبکہ دوسرا میچ اینگرو ڈولفنز اور نورپور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کا ساتواں میچ جمعرات کو اے بی ایل سٹالینز اور یو ایم ٹی مارخورز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ، سٹالینز کی ٹیم محمد حارث اور مارخورز کی ٹیم افتخار احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔ دونوں ٹیمیں اپنے پہلے دونوں میچ جیت چکی ہیں ۔ اسی روز دوسرا میچ اینگرو ڈولفنز اور نورپور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ڈولفنز کو عمر امین جبکہ لائنز کو امام الحق لیڈ کر رہے ہیں ۔ لائنز نے اب تک تین میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، ڈولفنز نے دو میچ کھیل کر کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ۔
وقت اشاعت : 11/12/2024 - 17:02:45