مارکس سٹوئنس مینز بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارزکی قیادت کریں گے

بدھ 11 دسمبر 2024 17:02

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2024ء) میلبورن سٹارزنے آسٹریلیا کے مایہ ناز آل رائونڈر مارکس سٹوئنس کو مینز بگ بیش لیگ کے 14 ویں ایڈیشن میں نیا کپتان مقرر کر دیا۔ 35 سالہ مارکس سٹوئنس طویل عرصے سے کپتان گلین میکسویل کی جگہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔گلین میکسویل گزشتہ موسم گرما کے آخر میں ٹیم کی قیادت سے مستعفیٰ ہوگئے تھے ۔

35 سالہ مارکس سٹونیس نے گزشتہ سیزن میں گلین میکسویل کی غیر موجودگی میں ایک بار سٹارز کی قیادت کی ہے۔ وہ عبوری کپتان بننے کے امیدوار تھے جب گلین میکسویل اپنی ٹانگ کی انجری کی وجہ سے 2022-23 کے پورے بی بی ایل سیزن سے محروم رہے لیکن فرنچائز میلبورن سٹارز نے ایڈم زمپا کو یہ ٹیم کی قیادت سونپی ۔مارکس سٹوئنس سابق کپتان گلین میکسویل کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے میلبورن سٹارز کے لیے 100 بی بی ایل میچز کھیلے اور گزشتہ سیزن کے اختتام پر تین سال کے معاہدے میں توسیع پر دستخط کیے، یعنی وہ 2026-27 کے آخر تک کلب میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

مارکس سٹوئنس نے کہا ہے کہ میلبورن سٹارز نے جو ان پر اعتماد کیا ہے مجھے اس پر فخر ہے اور میری پوری کوشش ہوں کہ میں اس کردار کو احسن طریقہ سے نبھاسکوں۔مارکس سٹوئنس نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال میکسویل کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کپتانی کرنے کا تھوڑا سا تجربہ لیا تھا اور میں نے اس موقع کو بہت پسند کیا تھا لیکن کل وقتی قیادت کا کردار ادا کرنا ایک بڑا اعزاز ہے۔مارکس سٹوئنس کو 71 ون ڈے اور 74 ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔\932
وقت اشاعت : 11/12/2024 - 17:02:45

متعلقہ عنوان :