زمیندار کلب کی ٹیم سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 11 دسمبر 2024 17:07

زمیندار کلب کی ٹیم سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے  سیمی فائنل میں پہنچ گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2024ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں زمیندار کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

زمیندار کلب اور نشتر کلب کی ٹیموں کے درمیان سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ 13 دسمبر بروز جمعرات کو کھیلا جائے گا ۔ میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں زمیندار کلب نے المسلم کلب کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔وقفہ تک زمیندار کلب کو المسلم کلب کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں زمیندار کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 0-3 گول سے جیت لیا۔
وقت اشاعت : 11/12/2024 - 17:07:42