آئی پی ایل ‘یوراج ‘دنیش کارتک اور انجیلو میتھیوز کا ہر رنز انکی ٹیم کو لاکھوں کا پڑا ‘ ظہیر خان کی ہر وکٹ کی قیمت بھی لاکھوں روپے رہی

پیر 18 مئی 2015 11:46

آئی پی ایل ‘یوراج ‘دنیش کارتک اور انجیلو میتھیوز کا ہر رنز انکی ٹیم کو لاکھوں کا پڑا ‘ ظہیر خان کی ہر وکٹ کی قیمت بھی لاکھوں روپے رہی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء) انڈین پریمیر لیگ کے آٹھویں سیزن میں سب سے مہنگے اور کروڑوں روپے میں فروخت ہونے والے یوراج ‘دنیش کارتک اور انجیلو میتھیوز کا ہر رنز ان کی ٹیموں کو لاکھوں روپے کا پڑا ہے ‘فاسٹ بولر ظہیر خان کی ہر وکٹ کی قیمت بھی لاکھوں روپے رہی ۔تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو نیلامی میں ساڑھے دس کروڑ میں خریدا گیا تھاکارتک کیلئے آئی پی ایل کا یہ سیزن سپر فلاپ رہادائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کارتک 14 میچوں میں 11.66 کی اوسط سے صرف 105 رنز ہی بنا سکے اس طرح ان کی ٹیم کیلئے کارتک کے ہر رنز کی لاگت تقریباً 10 لاکھ روپے رہی ‘کارتک ایک بار بھی نصف سنچری تک نہیں پہنچ سکے۔

آئی پی ایل میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے بیٹسمین یوراج سنگھ کو دہلی ڈیئر ڈیولز نے 16 کروڑ روپے میں خریدا تھاان کی ٹیم کی کارکردگی تو خراب رہی رہی تاہم یوراج سنگھ کی کارکردگی بھی متاثر کن نہیں رہی۔

(جاری ہے)

یوراج نے 14 میچوں میں 19.07 کی اوسط سے 248 رنز بنائیاس طرح یوراج کا ہر رنز ان کی فرنچائز کو تقریباً 6.45 لاکھ روپے کا پڑا۔نیلامی میں تیسرے سب سے مہنگے کھلاڑی سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز ہیں۔

میتھیوز کو دہلی ڈیئر ڈیولز نے نیلامی میں ساڑھے سات کروڑ روپے میں خریدا۔ میتھیوز نے 11 میچوں میں کل 144 رنز بنائے اور اس طرح ان کی فرنچائز کو ان ہر رنز تقریباً 5.20 لاکھ روپے کا پڑا۔ دہلی ڈیئر ڈیولز نے ظہیر خان کو چار کروڑ روپے میں خریدا تھا۔بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرنے والے ظہیر خان نے صرف 7 ہی میچ کھیلے تاہم اپنی شہرت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور ان کی جھولی میں صرف سات وکٹ ہی آئی ہیں اس طرح ظہیر کی ایک وکٹ ان کی فرنچائز کو 57.14 لاکھ روپے کی پڑی۔

آئی پی ایل ‘یوراج ‘دنیش کارتک اور انجیلو میتھیوز کا ہر رنز انکی ٹیم کو لاکھوں کا پڑا ‘ ظہیر خان کی ہر وکٹ کی قیمت بھی لاکھوں روپے رہی
وقت اشاعت : 18/05/2015 - 11:46:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :