زمبابوین کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے پیغامات

پیر 18 مئی 2015 13:15

زمبابوین کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے پیغامات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) پاکستانی سر زمین پر سیریز کھیلنے کے لیے مہمان زمبابوے ٹیم بے تاب ہے۔ کھلاڑی دوران سفر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ہر گزرتے پل کے ساتھ آگاہ کر رہے ہیں۔ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی آمد سے کرکٹ دیوانوں کے جوش اور ولولہ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ان دنوں پاکستان زمبابوے سیریز کا خوب چرچہ ہے۔

(جاری ہے)

اس سیریز سے متعلق قوم تو خوش ہے ہی لیکن زمبابوے ٹیم کے کھلاڑی بھی بہت پرجوش نظر آرہے ہیں۔ زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا نے سوشل میڈیا پر پاک زمبابوے سیریز کو دلچسپ مقابلہ قرار دیا۔ چیمو چیبابا بھی دورہ پاکستان کے لیے کافی بے تاب نظر آئے وہ دوران سفر سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کو اپ ڈیٹ کرتے رہے۔ ٹاپ آرڈر بلے باز سین ولیمز نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں دورہ کے کامیاب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 13:15:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :