زمبابوے کرکٹ ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی
پیر 18 مئی 2015 13:41
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے زمبابوے ٹیم نے ہرارے سے اڑان بھرلی جو رات 2 بجے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے گی ۔ مہمان ٹیم نے ہرارے ایئرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے پرواز بھر لی جو دبئی میں کچھ وقت قیام کے بعد رات 2 بجے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچے گی جبکہ مہمان ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل لے جایا جائے گا جب کہ سیکیورٹی کے لئے ایلیٹ فورس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے فرائض انجام دیں گے ۔ دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے قرب و جوار میں مجموعی طور پر 100 کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جہاں پر ماہرین 24 گھنٹے مانیٹرنگ پر مامور رہیں گے، اس کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں پرسیکیورٹی گارڈز تعینات کیے گئے، دورہ کے موقع پر غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، کمپلیکس کے اطراف میں خاردار تاریں بھی لگا دی گئی ہیں ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر