زمبابوے کا دورہ پاکستان ، سکیورٹی فل ڈریس ریہرسل نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا

پیر 18 مئی 2015 14:02

زمبابوے کا دورہ پاکستان ، سکیورٹی فل ڈریس ریہرسل نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) لاہور میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد کے حوالے سے شہر کو سخت سیکورٹی انتظامات کا سامنا ہے ۔ سی سی پی او لاہور نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دو دفعہ فل ڈریس ریہرسل کروائی اور سڑکوں کی تلاشی کے حوالے سے بندش کے باعث شدید ٹریفک جام سے زندگی مفلوج ہو کے رہ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے فل ڈریس ریہرسل نے لاہوریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ۔ قذافی سٹیڈیم اور ٹیم کے روٹ سے ملحقہ سڑکوں کو سکیورٹی کی وجہ سے بند کر دیا گیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے نام پر انہیں کس بات کی سزا دی جا رہی ہے ۔ عوام کا اعتراض ہے کہ سکیورٹی کے نام پر شہر کو یرغمال بنانا ناقص حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ عوامی مشکلات دیکھتے ہوئے پولیس نے فل ڈریس ریہرسل موخر کر دی جبکہ مہمان ٹیم کی آمد و رفت کے دوران شہر میں بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 14:02:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :