چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 ،نورپور لائنز نے اینگرو ڈولفنز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 35 رنز سے شکست دے دی

جمعرات 12 دسمبر 2024 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2024ء) چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں نورپور لائنز نے اینگرو ڈولفنز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 35 رنز سے شکست دے دی ، لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے ، خوشدل شاہ نے 6 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، امام الحق اور حسن نواز نے نصف سنچریاں اسکور کیں ، ڈولفنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 159 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، صاحبزادہ فرحان 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، لائنز کے موسیٰ خان نے چار جبکہ خوشدل شاہ اور شاہد عزیز نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، خوشدل کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مرد میدان قرار دیا گیا ، ڈولفنز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے ، جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے آٹھویں میچ میں اینگرو ڈولفنز کے کپتان فہیم اشرف نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ، نورپور لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے ، کپتان امام الحق 65 اور حسن نواز 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ، خوشدل نے آخر میں 22 گیندوں پر 57 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے ، ڈولفنز کی جانب سے قاسم اکرم نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، اینگرو ڈولفنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، صاحبزادہ فرحان 54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، مرزا طاہر بیگ 29 ، عمر امین 25 ، فہیم اشرف 27 ، قاسم اکرم 5 اور محمد اخلاق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، لائنز کی طرف سے موسیٰ خان سب سے کامیاب باؤلر رہے ، انہوں نے 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں ، خوشدل شاہ اور شاہد عزیز نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا �

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 12/12/2024 - 19:50:06