زمبابوے کرکٹ ٹیم نیشنل اکیڈمی کے بجائے ہوٹل میں قیام کریگی

پیر 18 مئی 2015 14:41

زمبابوے کرکٹ ٹیم نیشنل اکیڈمی کے بجائے ہوٹل میں قیام کریگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء) پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کونیشنل اکیڈمی کے بجائے ہوٹل میں ٹھہرانے کافیصلہ کیاہے تاکہ دنیا کو پاکستان کے غیرملکی کھلاڑیوں کیلئے محفوظ ملک ہونے کا پیغام دیا جاسکے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم آج رات دوبجے دبئی سے لاہور پہنچ رہی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے مہمان ٹیم کو نیشنل اکیڈمی کے بجائے ہوٹل میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیاہے۔ تاکہ دنیا کو پاکستان کے غیرملکی کھلاڑیوں کے لئے محفوظ ملک ہونے کا پیغام دیا جاسکے۔ ٹیم کی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم آمد ورفت کے لئے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پولیس، رینجرز اور کمانڈوز کے خصوصی دستے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 14:41:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :