زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحا لی کے دروازے کھلیں گے، شکیل شیخ

پیر 18 مئی 2015 14:44

زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحا لی کے دروازے کھلیں گے، شکیل شیخ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے رکن اورکرکٹ کمیٹی کے چیئرمین شکیل شیخ نے کہا ہے کہ زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے انعقاد کیلئے مزید دروازیں کھلے گے ، زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے وفاق، پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تعاون مثالی ہے، زمبابوے کا دورہ پی سی بی کی کوششوں کا پہلا مرحلہ ہے ، دیگر ٹیسٹ ٹیموں کو بھی پاکستان لانے کیلئے پر امید ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب مہمان ٹیم کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل شیخ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ زمبابوین ٹیم کا پاکستان دورہ کرنا پی سی بی کی ایک بڑی کامیابی ہے اور اس دورے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوری ٹیم نے دن رات محنت کی ہے جو ضرور رنگ لائی گی اور ملک میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلے گے جبکہ شایقین کرکٹ طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے جو بہت عرصے سے اسکے منتظر تھے ۔

(جاری ہے)

شکیل شیخ نے کہاکہ زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے زمبابوین ٹیم کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے پنجاب حکومت کو بھی واضح ہدایات دی ہیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ وزیر اعلی پنجاب کا مشکور ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کے نظا م کو بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ ایسے اقدامات اٹھائیں جائینگے جس سے ملک کا بہترین ٹیلنٹ سامنے آ سکے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اعزازی طور پر پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہا ہوں اور بورڈ سے ایک پیسہ بھی اس ضمن میں نہیں لیا کیونکہ مجھے کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے جبکہ ماضی میں لاکھوں کی مراعات لینے والے کرکٹ بورڈ کے سابق عہدداران نے کرکٹ کی بہتری کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور شایقین کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار خیر مقدم کریں گے اور دنیا کو پیغام دینگے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک ہے ۔ شکیل شیخ نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں جبکہ زمبابوین ٹیم کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت، قانون نافذ کرنیوالے ادارے سمیت دیگر محکموں کا تعان مثالی رہا ہے

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 14:44:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :