زمبابوے سیریز کے لیے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان جلد متوقع

پیر 18 مئی 2015 15:48

زمبابوے سیریز کے لیے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان جلد متوقع

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف 22اور 24مئی کو شیڈول 2ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان جلد کیے جانے امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سٹار سپنر سعید اجمل کو حتمی 15رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جب کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کے ساتھ ساتھ سابق کپتان شعیب ملک کی بھی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، وہ اس وقت پاکستان اے کے ساتھ سری لنکا کے دورے پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 15:48:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :