چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں لیک سٹی پینتھرز نے یو ایم ٹی مارخورز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعہ 13 دسمبر 2024 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2024ء) چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں لیک سٹی پینتھرز نے یو ایم ٹی مارخورز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرا دیا، پینتھرز نے 164 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، حیدر علی نے 29 گیندوں پر 69 رنز طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں لیک سٹی پینتھرز کے کپتان حیدر علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ، یو ایم ٹی مارخورز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ، سعد مسعود نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 39 گیندوں پر 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، دیگر بیٹرز میں عبدالصمد 24 ، نثار احمد 21 اور محمد شہزاد 17 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پینتھرز کی طرف سے اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں لیک سٹی پینتھرز نے مطلوبہ ہدف حیدر علی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، حیدر علی نے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ، مبصر خان 32 ، عمر صدیق 30 اور شرجیل خان 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، محمد عمران جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا �

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 13/12/2024 - 19:40:19

متعلقہ عنوان :