جشن سبی کے سلسلے میں آل سندھ بلوچستان ہاکی چیمپین شپ کا افتتاح

پیر 18 مئی 2015 16:08

جشن سبی کے سلسلے میں آل سندھ بلوچستان ہاکی چیمپین شپ کا افتتاح

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) جشن سبی کے سلسلے میں آل سندھ بلوچستان ہاکی چیمپین شپ کا افتتاح ڈگری کالج سبی کے سبزہ دار پر شروع ہوا افتتاحی میچ میں ہاکی ایسوسی ایشن سبی اور ڈسٹرکٹ ہاکی کلب لاڑکانہ ،کے درمیان کھیلا گیا کھیل انتہائی تیزی گار محتاط طریقے سے شروع ہوا میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خاص سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈائریکٹر اسپورٹس محمد رمضان جمال سے کرایا گیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اچھا کھیل اور اسپورٹس میں سپرٹ کا مظاہرہ رکھنے کی امید ظاہر کی مہمان خاص نے سبی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد جمال مری ،سیکریٹری پروفیسر محمد اقبال قریشی چیرمین سبی میلہ ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمٰن بلوچ ،چیرمین سپورٹس کمیٹی راجہ وقار الزمان کیانی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے سندھ ھاکی ایسوسی ایشن کو سبی کی ٹیموں کو سبی میلہ کے سپورٹس ھاکی میں شامل کر کے سندھ ھاکی ایسوسیایشن کو مبارک باد دی کہ انہوں نے ایک اچھا ٹورنامنٹ منعقد کراکر مہمان نوازی اور کھیلوں سے دوستی کا ثبوت دیا محمد رمضان جمالی نے سبی ہاکی ایسوسی ایشن کو ہاکی کے فروغ کے لیے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا میچ کے پہلے حصے میں لاڑکانہ کی ٹیم ایک گول کر نے میں کامیاب ہوگئی جبکہ دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں پتلئی کارنر میر زاہد چانڈیو کے بہترین پاس پر لاڑکانہ نے دوسراگول کر دیا اسی طرح لاڑکانہ کی ٹیم نے سبی کی ٹیم کو تین گول سے شکست دے کر میچ جیت لیا

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 16:08:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :