دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جہانداد خان دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستانی الیون میں سفیان مقیم کی جگہ لیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 دسمبر 2024 20:36

دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سنچورین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 دسمبر 2024ء ) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ  کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آج جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
بائیں ہاتھ کے بولنگ آل راؤنڈر جہانداد خان نے دوسرے میچ کے لیے چائنا مین سفیان مقیم کی جگہ لی ہے۔

(جاری ہے)

 
زمبابوے T20I سیریز میں شاندار باؤلنگ کرنے والے سفیان مقیم نے پروٹیز کے خلاف پہلے T20I میں کچھ زیادہ رنز دیئے۔ ڈیوڈ ملر نے نوجوان اسپنر کی دھلائی کی جس نے اپنے چار اوورز میں 53 رنز دیے۔
جہانداد خان نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ میں اپنا T20I ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی اور اپنے ڈیبیو پر اپنے تین اوورز میں 17 رنز دیے۔ اب تک بائیں ہاتھ کے بولر نے چار میچوں میں چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 13/12/2024 - 20:36:15

متعلقہ عنوان :